اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کے ادارے "انسانی حقوق کونسل" سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا

      نیوز ٹوڈے : امریکہ کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کے ادارے "انسانی حقوق" سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ـ اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کے  سربراہ کو لکھے گۓ خط میں اسرائیل کے وزیر خارجہ (گیڈینن سار)  نے تحریر کیا کہ امریکہ کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل کو چھوڑ رہا ہے ـ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے خط میں لکھا کہ اسرائیل کیلیے اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کونسل کے غیر منصفانہ  رویے کی وجہ سے  اس سے الگ ہو رہے ہیں ـ اور اب انسانی حقوق کونسل کے کسی اجلاس میں اسرائیل شریک نہیں ہوگا ـ

     اسرائیلی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کو لکھے گۓ خط کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر بھی شائع کر دیا ـ دو دن پہلے ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے بھی اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کونسل سے الگ ہونے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے ـ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلیے بنائی گئی اقوام متحدہ کی ایجنسی "انروا" سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ، اور اقوم متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے ( یونیسکو ) میں شامل رہنے کے فیصلے پر امریکہ سوچ بچار کرے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+