جنگ کے اختتام پر اسرائیل غزہ پٹی کا قبضہ امریکہ کو دے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

       نیوز ٹوڈے :   غزہ پٹی کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر عالمی مذمت دھری کی دھری رہ گئی ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر قبضے کا اعلان کر دیا ـ ڈنولڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے پر اسرائیل غزہ پٹی کا قبضہ ڈائریکٹ امریکہ کے حوالے کرے گا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کے بہترین ترقی یافتہ اداروں کے ساتھ مل کر احتیاط سے غزہ کی دوبارہ تعمیر کرے گا ـ

     اس وقت تک فلسطینی دوبارہ خطے کے کسی محفوظ اور خوبصورت علاقوں میں آباد ہو چکے ہوں گے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ از سر نو تعمیر کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی عظیم پیش رفت میں سے ایک ہوگا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اس کام کیلیے امریکہ کو فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی ـ اس طرح خطے میں استحکام بھی پیدا ہوگا ـ دو دن پہلے ہی امریکی صدر نے غزہ پر امریکی قبضے کا اعلان کیا تھا ـ جس پر دنیا  کے کئی ملکوں سمیت اقوام متحدہ نے غذزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی  کی مذمت کی تھی ، اور اس مسئلے کا حل دو ریاستی قرار دیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+