امریکی صدر نے عالمی عدالت انصاف پر بھی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ـ

      نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ـ "برطانوی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج عالمی فوجداری عدالت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے ـ رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر یہ اقدام امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں  کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدامات کرنے پر  اٹھا رہے ہیں ـ

      میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے امریکہ کے شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جاری کیسز میں شامل عملے اور ان کے خاندان پر مالیاتی ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی ـ پچھلے سال ہی عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیر اعظم ( بن یامین نیتن یاہو)  اور  ان کے ساتھیوں کے گرفتاری کے آرڈر جاری کیے تھے ـ عالمی عدالت انصاف نے جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کے سابقہ وزیر دفاع (یواف گیلنٹ) کی گرفتاری کا حکم بھی دیا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+