فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

      نیوز ٹوڈے : فلپائن میں امریکہ کا فوجی طیارہ حادثے کا شکار 4 افراد جاں بحق ـ جنوبی فلپائن میں امریکہ کا چھوٹا فوجی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ـ طیارے میں سوار 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ـ فلپائن میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ امریکی فوج کا تھا ـ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یہ چھوٹا طیارہ کنٹریکٹ پر لے رکھا تھا ـ

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سفارتخانے سے اس حادثے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں ـ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی تفصیلات امریکہ کی "انڈو پیسفک کمانڈو"  دے گی ـ دوسری جانب فلپینی حکام کا بھی کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں ـ فلپائن کے مقامی حکام کے مطابق اس حادثے میں کھیتوں میں چارہ کھاتی ہوئی ایک بھینس بھی ہلاک ہو گئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+