امریکی صدر غزہ کو خریدنے اور اس پر قبضے پر دیے گۓ اپنے بیان پر قائم
- 10, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ وہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس پر قبضے کے جاری کردہ بیان پر قائم ہیں ـ سفر کے دوران جہاز میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوۓ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے بارے میں جاری کردہ اپنے بیان پر قائم ہیں ، البتہ مشرق وسطٰی کے دوسرے ملکوں کو غزہ میں از سر نو تعمیر کیلیے اس کی زمین کا کچھ حصہ دیا جا سکتا ہے تاکہ وہاں پر تعمیر میں ان کی مدد لی جاسکے ـ امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھا جاۓ گا ان کا قتل عام نہیں ہونے دیا جاۓ گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ جب مشرق وسطٰی کی ملکوں سے بات چیت ہو گی تو وہ فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں بسانے کیلیے تیار ہو جائیں گے ـ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کیلیے ایک اچھا مقام بنانے کیلیے سعودی ولی عہد (محمد بن سلمان) سے بات کروں گا ، اور وقت آنے پر روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) سے بھی ملاقات کروں گا ـ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آںے والے ایلمونیم اور سٹیل پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگائے جانے کا اعلان آج کروں گا ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے غزہ پٹی پر امریکہ کا طویل مدتی قبضہ دکھائی دے رہا ہے ۔ امریکہ اس کا مالک ہو گا اور اس علاقے میں استحکام لاۓ گا ـ امریکی صدر کے اس بیان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے متعدد ملکوں نے غزہ سے فلطینیوں کو نکالے جانے کی مخالفت کی تھی ـ

تبصرے