غزہ پر امریکی قبضے کے اعلان پر مصر نے عرب ملکوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا
- 10, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ کی صورتحال پر مصر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس بلا لیا گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے دیے گۓ بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ عرب ملکوں اور فلسطین کے ساتھ مشورے کے بعد کیا گیا ـ دوسری طرف فلسطینیوں کی غزہ سے اردن اور مصر جبری بے دخلی کے امریکی صدر کے جاری کردہ بیان کے بعد مصر کے وزیرخارجہ (بدر عبدالعاطی) امریکہ روانہ ہو گۓ ـ
مصر کے وزیر خارجہ اپنے اس دورے کے دوران امریکہ کی انتظامیہ اور سینیٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ـ مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت کو فروغ دینا اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کرنا ہے ـ کچھ دن پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکی قبضے کا اعلان کیا تھا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ پٹی پر قبضہ کرکے اس علاقے میں استحکام لائے گا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا ـ

تبصرے