وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے اچھا اسرائیل کا کوئی دوست نہیں ، نیتن یاہو

       نیوز ٹوڈے :   بن یامین نیتن یاہو کے مطابق  وہائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ترمپ اسرائیل کے سب سے گہرے ساتھی ہیں ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ (ڈونلڈ ٹرمپ) اسرائیل اور امریکہ کی یک جہتی کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں ـ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکہ سے بہتر اسرائیل کا کوئی ساتھی نہیں ـ

    اسرائیلی وزیر اعظم  نے امریکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینا ہمارا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشترکہ فیصلہ ہے ـ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر حماس کا خاتمہ بھی کرنا ہے ـ امریکی صدر کے ساتھ مل کر ہم تاریخ بدل دیں گے ـ بن یامین نیتن یاہو نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ مل کر ہم مزید امن معاہدے اور ایک وسیع تر اور مطبوط امن حاصل کر سکتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+