ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھ دیا
- 10, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھ دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کہنے کے اعلامیے پر دستخط بھی کر دیے ـ امریکی صدر نے ان کاغذات پر دستخط سپر ہال دیکھتے ہوئے جہاز میں دوران پرواز کیے ـ جس کے بعد باقاعدہ طور پر امریکی صدر کے جہاز میں اس کا اعلان بھی کر دیا گیا ـ جس کے بعد امریکی صدر نے برجستہ کہا کہ یہ ایک بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا ہے ـ امریکی صدر کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طور پر خلیج امریکہ کا نام دے دیا گیا ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی کرسی پر بیٹھتے ہی اعلان کیا تھا کہ خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھیں گے ـ
امریکی صدر نے اپنی حلف برداری کے دن ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے تھے ، جس کے مطابق محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر اندر ایسے تمام اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جو نام کی تبدیلی کیلیے ضروری ہوتے ہیں ـ خلیج سمندر کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جس کے 3 اطراف میں خشکی ہو اور صرف ایک ہی راستہ داخلے کیلیے ہو ـ عام طور پر خلیج میں داخلے کا راستہ تنگ ہوتا ہے ـ امریکہ کے میڈیا کے مطابق خلیج میکسیکو کو امریکہ کی تھرڈ کوسٹ بھی کہتے ہیں ـ اس کی وجہ اس کی ساحلی پٹی امریکہ کی 5 ریاستوں لوئزیانا ، ٹیکساسس ، الاباما ، فلوریڈا اور مسیسپی سے ملاتی ہے ـ

تبصرے