افریقی ملک (مالی) میں انتہا پسندوں کا حملہ ، 25 شہری ہلاک 13 زخمی
- 10, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : افریقہ کے ملک (مالی) کی فوج کے مطابق مالی کے مشرقی شہرگاؤ میں انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا جس سے 25 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گۓ ـ دوسری جانب مالی کے شہر گاؤ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 56 لاشیں ملی ہیں ـ "بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق مالی کی فوج کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے فوج کی سیکیورٹی میں جاتے ایک وفد پر حملہ کر کیا ـ رپورٹ کے مطابق مقامی افسران نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد فوج کی دی گئی معلومات سے بہت زیادہ بتائی ہے ـ
مقامی عہدیداروں کے مطابق مالی کے ہسپتال میں 50 شہریوں کی لاشیں پہنچائی گئیں اور اس کے علاوہ فوجیوں کی لاشیں بھی ہسپتال میں دکھائی دیں ـ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گاؤ شہر سے 30 کلو میٹر دور کابے گاؤں کے نزدیک کیا گیا ـ اور اس علاقے میں "داعش اور القائدہ" بھی کئی دہائیوں تک سرگرم رہیں ـ مالی کی فوج کے مطابق فوج کی جوابی فائرنگ سے 15 حملہ آور بھی ہلاک ہو گۓ اور انہیں واپس دھکیل دیا گیا البتہ اس سارے واقعے میں نقصان کے حوالے سے آگاہی نہیں دی گئی ـ

تبصرے