اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو نہ چھوڑا گیا تو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جاۓ گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

      نیوز ٹوڈے : اگر ہفتے کے دن تک حماس نے اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا کہہ دوں گا (ڈونلڈ ٹرمپ) کی فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حما س) کو دھمکی ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار کے دن فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کو غزہ جنگ بندی کے حوالے سے سخت دھمکی دے دی ـ امریکی صدر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک اگر ہفتے کے دن 12 بجے تک اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دوں گا اور پھر اس طرح سب کچھ ختم ہو جائے گا ـ

      اس کے علاوہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اردن ، فلسطینیوں کو پناہ دینے کیلیے راضی ہو جاۓ گا ـ اردن اور مصر اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں نہیں رکھتے تو ان دونوں کی امداد بند کرد ی جائے گی ـ اسرائیل کی طرف سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دیا تھا ـ (حماس جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے قیدیوں کی رہائی روکنے کا  حکم دیا تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+