اسرائیل کے وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا
- 11, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی روکے جانے پر اسرائیل نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ـ اسرائیل کے ویزر دفاع (اسرائیل کارٹز) نے حماس ہر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ـ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کارٹز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو روکے جانے کی وجہ سے انہوں نے اپنی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غزہ میں الرٹ رہیں اور اسرائیلی آبادیوں کا تحفظ کریں ـ
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی روکنے کا اعلان حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ـ اس سے پہلے (حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے یرغمالیوں کی رہائی روکے جانے کا اعلان کیا تھا ـ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 ہفتوں سے حماس ، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کر رہا ہے ، جن میں شمالی غزہ واپس آنے والے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی میں تاخیر اور ان پر بمباری بھی شامل ہے ـ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کےتحت غزہ پٹی کے کئی علاقوں میں امداد بھی نہیں پہنچائی گئی ـ جس پر ابو عبیدہ نے 15 فروری کو رہا ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو اگلے حکم تک روک دیا ـ

تبصرے