اگر امریکی صدر مشرق وسطیٰ میں امن کے خواہش مند ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا لے جاکر بسا لیں ، ممبر سعودی شورٰی
- 11, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) اگر امن قائم کرنے کے اتنے ہی خواہش مند ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کر دیں کارکن سعودی شوریٰ ـ سعودی شورٰی کے ممبر (یوسف بن طراد السعدون) کا کہنا ہے کہ 'امریکی صدر اگر امن کے علمبردار بننے کے خواہش مند ہیں تو اسرائیلیوں کو الاسکا لے جائیں ـ ایک سعودی اخبار میں لکھے گۓ مضمون میں سعودی شورٰی کے کارکن یوسف بن طراد السعدون نے لکھا کہ امریکی صدر الحاق کے بعد اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بھی لے جا کر بسا سکتے ہیں' ـ
سعودی شورٰی کے کارکن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی کے بارے میں ٹرمپ کی منصوبہ بندیاں غیر منطقی ، احمقانہ اور یکطرفہ ہیں ـ یوسف بن طراد نے کہا کہ صیہونی اور اس کے اتحادی سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر دباؤ ڈالنے کے خواہش مند ہیں ـ انسانی تاریخ یہودی سازشوں اور فتنہ پروری سے بھری پڑی ہے ـ سعودی شورٰی کے کارکن نے کہا کہ تیرہویں اور سولہویں صدی میں یورپ کے ملکوں نے یہودیوں کو بے دخل کیا ، غیر قانونی قبضہ اور مقامیوں کی نسل کشی امریکی پالیسی کا حصہ ہے ـ فلسطینیوں کو عرب ملکوں میں بھیجنا اسرائیلی سازش ہے ـ اور بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ انسانیت کے خلاف جرم تصور کیے جاتے ہیں ـ

تبصرے