وسطی امریکی ملک (گونٹے مالا) میں مسافر بس حادثے کا شکار ، 55 افراد ہلاک
- 11, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : وسطی امریکہ کے ملک (گوئٹے مالا) میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس سے بس میں سورا 55 مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن صبح ہی صبح ایک مسافر بس پل پر بنے حفاظتی جنگلے کو توڑ کر 20 میٹر گہری کھائی میں جا گری اس خوفناک حادثے میں 55 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ـ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 75 مسافر سوار تھے ، جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 15 عورتیں اور 3 مرد شامل ہیں ـ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے اکثر کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ـ
فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی تھی جو کئی چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ٹکراتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری ـ گوئٹے مالا کے صدر نے اس افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ـ گوئٹے مالا کے وزیر مواصلات کے مطابق بس 30 سال پرانی تھی لیکن اسے ابھی سڑک پر چلنے کی اجازت حا صل تھی ـ حادثے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آئیں البتہ حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ کہیں بس میں ضرورت سے زیادہ مسافر تو سوار نہیں تھے ـ

تبصرے