ٹرمپ نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی " پروجیکٹ 2025 " پر کام شروع کر دیا

       نیوز ٹوڈے : امریکہ کا پراسرار " پروجیکٹ 2025" کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے ؟  امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر دو سال پہلے قدامت پسند دانشوروں کے بناۓ گۓ " پروجیکٹ 2025 " پر کام کر رہے ہیں ـ پراسرار " پرو جیکٹ 2025 " کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے ـ اس منصوبے کے تحت صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ـ اس پروجیکٹ کا مقصد امریکہ کو طاقتور ترین ملک بنانا ہے ـ اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتتے ہی متنازع اقدامات شروع کر دیے ـ کینیڈا ، میکسیکو اور پانامہ کے ساتھ لڑائی شروع کر دی   ، چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیے ، عالمی اور سماجی معاہدوں کو ترک کر دیا ـ

    غزہ پر قبضے کا اعلان کر دیا اور تارکین وطن کے خلاف پرتشدد مہمات شروع کر دیں ـ چین کے ساتھ بڑھتے امریکی اختلافات پاکستان کیلیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں ـ امریکی صدر پاکستان کو امریکہ یا چین کسی ایک کے ساتھ کھڑا رہنے  کا کہہ سکتے ہیں ـ پاکستان کو نیوٹرل رہنا شاید وہ پسند نہ کریں ـ " 2025 پروجیکٹ " کی مزید تجاویز میں ابھی امریکی بیورو کریسی سے 21 لاکھ افراد کو نکالنا بھی شامل ہے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سیاسی ساتھیوں کو بھرتی کرکے اپنے سیاسی ایجنڈے کو مضبوط کر سکیں ـ محکمہ تعلیم ، سستا علاج فراہم کرنے والے اداروں  سمیت  مختلف سرکاری اداروں کو بند کرنا  اور اسقاط حمل پر پابندی لگانا بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے  ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+