عرب ممالک نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی از سر نو تعمیر کا منصوبہ پیش کر دیا

          نیوز ٹوڈے : مصر اردن اور سعودی عر ب نے امریکی صدر کا فلسطینیوں کو بے گھرکرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مصرنے فلسطین کی از سر نو تعمیر کا ایسا منصوبہ پیش کر دیا جس سے فلسطینیوں کو بے دخل نہیں کرنا پڑے گا ـ مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں جامع اور منصفانہ امن کے قیام کیلیے امریکہ کے صدر کے ساتھ تعاون کریں گے ـ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر نے فلسطین کے شہریوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ـ دوسری طارف اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی کہا  ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کیا گیا ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ـ

  اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عرب ، مصر اور اردن کا پیش کردہ منصوبہ فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی از سر نو تعمیر کا ہے ـ (سعودی ولی عہد محمد بن سلمان) کی کابینہ نے بھی فلسطینیوں کو جبرً ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ـ سعودی کابینہ کے ہونےو الے اجلاس میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی پر زور مذمت کی گئی ـ اور دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا گیا ـ کچھ دن پہلے ہی امریکی صدر نے غزہ پر امریکی قبضے کا اعلان کیا تھا ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ پٹی پر قبضہ کر لے گا ـ امریکہ ہی اس کا مالک ہو گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+