قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر امریکی صدر کی حما س کو دی گئی دھمکی کا حماس نے دیا کرار ہ جواب

           نیوز ٹوڈے : اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دھمکی کے جواب میں حما س کا کرارہ جواب سامنے آ گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" سے بات چیت کے دوران حماس کے رہنما (سامی ابو زہری) کا کہنا تھا کہ امریکی صدر یاد رکھے کہ جنگ بندی معاہدے  کے پابند دونوں فریق ہیں ـ حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا واحد راستہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کا احترام ہے ـ دھمکیوں کی زبان کی کوئی اہمیت نہیں اس سے صرف مسائل الجھیں گے ـ

    اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے 10 فروری کو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا ـ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی روکے جانے پر حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر ہفتے کے دن تک تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہفتے کے دن 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دوں گا اور پھر سب کچھ ختم ہو جائے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+