جنوبی کوریا کے شہر (ڈیجیوں) میں سکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا
- 12, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : جنوبی کوریا کے سکول میں ٹیچر نے بچی کو چاقو سے قتل کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کورین پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ (ڈیجیوں) شہر کے ایک سکول میں پیش آیا ـ جہاں پر 40 سل کی ایک سکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ـ پولیس کے مطابق ٹیچر نے اعتراف جرم کر لیا ہے جو کہ خود کے لگائے گۓ زخموں کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے ـ ڈیجیوں ایجوکیشن آفس نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر نے ذہنی دباؤ کے باعث 9 دسمبر کو 6 مہینے کی چھٹی مانگی تھی ـ ڈاکٹر کی طرف سے کام کیلیے موزوں قرار دیے جانے پر ٹیچر نے 20 دن بعد سکول جوائن کر لیا تھا ـ جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر (چوئی سانگ موک) نے فوری طو پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ـ
وسیم حسن

تبصرے