اردن اور مصر نے فلسطینیوں کو نکالے بغیر غزہ کی از سر نو تعمیر پر اتفاق کر لیا

           نیوز ٹوڈے : مصر اور اردن فلسطینیوں کو نکالے بغیر فلسطین کی از سر نو تعمیر پر متفق ہو گۓ ـ مصر کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق (مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ)  سے ٹیلی فون پر بات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالے بغیر غزہ کی نۓ سرے سے تعمیر پر اتفاق کیا ـ

   مصر کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ فلسطینیوں کو نکالے بغیر غزہ کی نۓ سرے سے تعمیر ہونی چاہیے ـ سعودی عرب ، مصر اور اردن نے  فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا امریکی صدر کا منصوبہ مسترد کر دیا تھا  ـ اس سےپہلے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)  سے ہونے و الی ملاقات کے بعد اردن کے شاہ عنداللہ نے کہا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+