چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کی مخالفت کر دی
- 13, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کو نکالے جانے کی مخالفت کر دی ـ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینیوں کا ہی رہے گا ـ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالنے کے سخت مخالف ہیں ـ دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری (جنرل احمد ابو الغیظ) نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالے جانے کو عرب دنیا کیلیے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے ـ
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ کا دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آج غزہ امریکہ کے نشانے پر ہے اور کل مغربی کنارے کا نمبر لگ جائے گا ـ اس کا مقصد فلسطین کی سرزمین کو اس کے تاریخی آبادکاروں سے خالی کرنا ہے ـ جنرل احمد ابو الغیظ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ـ عرب ممالک پچھلے 100 سال سے اس نظریے کی مخالفت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ـ

تبصرے