پیوٹن نے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی
- 13, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئ جس میں روس کے صدر نے امریکی صدر کو روس آنے کی دعوت دی ـ کریملن کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے امریکی صدر کو ماسکو آنے کی دعوت دی ہے ـ روسی صدر کی آخری بار 2022 میں کسی امریکی صدر سے بات چیت ہوئی تھی ـ جب انہوں نے یوکرین پر حملہ کرنے سے قبل امریکی صدر (جوبائیڈن) سے ٹیلی فون پر بات کی تھی ـ کریملن کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور نے ٹیلی فون پر آپسی تعلقات اور یوکرین ، امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی ۔ کریملن کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں خاص طور پر یوکرین کے معاملے اور امریکی حکام کی روس آمد پر ان کی میزبانی پر آمادگی کا اظہار کیا ـ
دونوں صدور نے آئندہ رابطے میں رہنے اور باقاعدہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ـ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کہنا ہے کہ ان کی روس کے صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے فوری طور پر مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے پر بات ہوئ ـ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان جلد مذاکرات شروع کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی اطلاع دینے کیلیے یوکرینی صدر کو فون کریں گے جس کا وہ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ـ

تبصرے