صیہونی فوج کے جاسوسی کے آلات گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کے ہاتھ لگنے لگے

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے غزہ سے نکلنے سے پہلے چھپاۓ گۓ جاسوسی آلات فلسطینیوں کے ہاتھ لگ گۓ ـ صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں آج بھی صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایک طرف تو فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں تو دوسری جانب صیہونی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہیں ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی رفع میں فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ سے پسپا ہونے سے پہلے کئی جاسوسی آلات بھی چھپا دیے تھے ـ

   کئی مقامات پر چھپاۓ گۓ صیہونی فوج کے جاسوسی آلات اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو ملنے لگے ـ یمن کی حوثی جماعت کے لڑاکوں نے غزہ پر دوبارہ حملے کی صورت میں اسرائیل پر حملے کا اعلان بھی کر دیا ہے ـ  اسرائیلی قیدیوں کےعزیز واقارب نے بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کو ہر قیمت میں رہا کرانے کا مطالبہ کیا ـ مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے تشدد بھی کیا ـ اقوام متحدہ نے غزہ کی تباہ حال صورتحال کو دیکھتے ہوۓ اس کی نۓ سرے سے تعمیر کا تخمینہ لگاتے ہوۓ بتایا کہ اس مقصد کیلیے 53 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ہو گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+