حزب اللہ سربراہ نے 18 فروری تک صیہونی فوج کو لبنان سے نکل جانے کی دھمکی دے دی
- 17, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : حزب اللہ سربراہ (نعیم قاسم) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کو معاہدے کے تحت 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیےـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اتوار کے دان اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صیہونی فوج کو 18 فروری تک لبنان کی سرحد سے باہر نکل جانا چاہیے ، کیونکہ معاہدے کے تحت اب صیہونی فوج کا لبنان میں رہنے کا کوئی بہانہ موجود نہیں ـ
سربراہ حزب اللہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا ہر کوئی جانتا ہے ـ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے درمیان ہوۓ جنگ بندی معاہدے کے تحت صیہونی فوج کو ہرحال میں 18 فروری تک لبنان کے علاقوں کو خالی کرنا ہے ـ لیکن اسرائیل ضد کررہا ہے کہ لبنان کے 5 مقامات سے اپنی فوج نہیں نکالے گا ـ

تبصرے