صیہونی فوج کے رفع پر ڈرون حملے میں پولیس کے 3 جوان شہید
- 17, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں ۔ رفع میں صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں فلسطینی پولیس کے 3 جوان شہید ہو گۓ ـ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملہ کردیا جس کی زد میں آ کر پولیس کے 3 جوان شہید ہو گۓ ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت ( حما س ) کی دی گئی رپورٹ کے مطابق رفع میں امدادی سامان لوڈ کرکے آنے والے ٹرکوں کے داخلے کیلیے پولیس تعینات کی گئی تھی ـ جس پر صیہونی فوج نے ڈرون سے حملہ کر دیا ـ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے ـ
دوسری طرف امریکہ کے وزیر خارجہ (مارکو روہیو) نے اسرائیلی وزیر اعظم ( نیتن یاہو) سے ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا واضح مؤقف بیان کیا کہ حماس عسکری یا حکومتی فوج نہیں بن سکتی ـ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حما س کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ـ مارکو روہیو کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی میں عدم استحکام کی واحد وجہ ایران ہے ـ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک مرتبہ پھر غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے کا دعوٰی کر دیا ہے ـ

تبصرے