جنگ بندی معاہدے کے تحت اسر ائیل نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے

      نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے 3 یرغمالیوں کے بدلے فلسطین کے 369 قیدی رہا ہوۓ ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑا جس کے بدلے میں اسرائیل نے فلسطین کے 369 قیدی رہا کیے ـ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے قبل صیہونی فوج نے ان فلسطینی قیدیوں کو یہودی مذہبی نشان والی شرٹیں پہنائیں ـ ان شرٹوں پر لکھا تھا "نہ ہم بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے" ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت نے اسرائیل کے اس عمل کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے ـ غزہ کے علاقوں (رام اللہ اور خان یونس) میں ان فلسطینی قیدیوں کا بھر پور استقبال کیا گیا ـ

    عرصہ دراز کے بعد اپنے پیاروں سے مل کرفلسطینی آبدیدہ ہو گۓ ـ اس سے قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے 3 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ان تینوں قیدیوں کو حامس نے خان یونس میں باقاعدہ منعقد کی گئی تقریب کے دوران ریڈ کراس کے حوالے کیا ـ ریڈ کراس کے نمائندے نے باقاعدہ ان یرغمالیوں کی رہائی کے کاغذات پر دستخط بھی کیے ـ اس سے پہلے حماس نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا تھا ، لیکن مصر  اور ترکی کی طرف سے دونوں فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کیلیے آمادہ کیا گیا جس کے بعد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+