امریکہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور شدید سردی سے متعدد افراد ہلاک
- 17, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں طوفانی بارش سے آنے والے سیلاب اور شدید سردی کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صرف امریکی ریاست (کینٹکی) میں طوفانی بارش اور سردی کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگۓ ـ اور سیلاب میں پھنس جانے والے سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا ـ دی گئی رپورٹ کے مطابق طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے 39 ہزار افراد کی بجلی منقطع ہو گئی ـ جبکہ "ورجینیا ، میری لینڈ اور پنسلوینیا" میں متوقع برفانی طوفان کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (نیو یارک) میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ امریکی ریاست (منی سوٹا ) میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے