مالی میں کان سے غیرقانونی طریقے سے سونا نکالنے والے 48 مزدور کان میں دب کر ہلاک ہو گۓ

          نیوز ٹوڈے :  مغربی افریقہ کے ملک (مالی) میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر درجنوں افراد ہلاک ہو گۓ ـ میڈیا کے ادارے "اے ایف پی" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک مالی کی ایک سونے کی کان سے غیر قانونی طریقے سے سونا نکالا جا رہا تھا ـ کہ اچانک کان بیٹھ گئی ـ کان بیٹھنے سے کان میں کام کرنے والے  کم از کم 8 مزدور ہلاک ہو گۓ ۔ مغربی افریقہ کا ملک مالی سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ملکوں میں سے ایک ہے ، اور اس ملک کی کانوں میں اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں ـ

    مالی کے حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات در پیش رہتی ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک دنیا کے چند غریب ملکوں میں سے ایک ہے ـ مالی پولیس کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 48 مزدور ہلاک ہو ۓ ـ رپورٹ کے مطابق ان مزدوروں میں سے کچھ پانی میں ڈوب گۓ تھے جن میں ایک عورت جس کی کمر پر ایک بچہ بندھا ہوا تھا بھی شامل تھی ـ یہ افسوسناک حادثہ ایک ایسی کان میں پیش آیا جو پہلے چینی کمپنی چلا رہی تھی مگر اب یہ خالی پڑی تھی ـ اس سے قبل جنوری کے مہینے میں بھی جنوبی مالی میں ایک سونے کی کان بیٹھ گئی تھی ، جس میں دب کر 10 مزدور ہلاک ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+