وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے دی چینی وفد کو صوبہ سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت
- 17, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : پیپلز پارٹی کے کارکن اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ (شرجیل میمن) نے پاکستانی دورے پر آۓ چیی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی ـ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن نے چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والا پلانٹ لگانے کی دعوت دی جس میں چینی وفد نے دلچسپی ظاہر کی ـ چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں بندرگاہیں ، بڑھتا ہوا سڑکوں کا جال اور بڑے پیمانے پر افرادی قوت بھی موجود ہے ـ شرجیل میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیو ں کا ہے اور اور سندھ اس تبدیلی میں نمایاں کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے