میجر جنرل (ایال ضمیر) اسرائیلی فوج کے نۓ سربراہ مقرر
- 18, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی حکومت نے نۓ فوجی سربراہ کی تقرری کی منظوری دے دی ـ صیہونی فوج کے میجر جنرل (ایال ضمیر) کو صیہونی فوج کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے دن میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیل کی حفاظتی فوج کا چیف آف سٹاف بنانے کی منظوری دی جو کہ ایال ضمیر کے فوجی سربراہ بننے کا آخری مرحلہ تھا ـ ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ـ ان کو اسرائیل کے سابقہ فوجی سربراہ جنرل (ہرزی ہلیوی) کے اپنے عہدے سے استعفٰی دے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کا سربراہ بنایا گیا ۔
سابقہ اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرزی ہلیوی نے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے اسرائیل پر فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے حملے کو نہ روکے جانے کو اپنی ناکامی مانتے ہوۓ اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل ایال ضمیر 5 مارچ کو صیہونی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے ـ میجر جنرل (تامیر یدائی) کو صیہونی فوج کے نۓ فوجی سربراہ کا نائب بنا دیا گیا ـ

تبصرے