کینیڈا میں مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار
- 18, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : کینیڈا کے شہر (ٹورینٹو) میں مسافر طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوۓ الٹ گیا ـ یہ حادثہ کینیڈین ایئر پورٹ (پیئر سن) پر مسافر طیارہ کی لینڈنگ کے دوران پیش آیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن منیا پولس سے ٹورنٹو کیلیے اڑان بھربے والا مسافر طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوۓ الٹ گیا ، اس مسافر طیارے میں 80 مسافر سوار تھے ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سورا مسافروں اور عملے کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار زیادہ تر مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ـ
بین لااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوۓ ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ـ زخمی افراد کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی مسافر بالکل محفوظ رہے پیئرسن ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے واقعہ سے آگاہ ہیں ا ور ایمر جنسی ٹیمیں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ـ طیارہ گرتے ہی ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے والا سپرے کردیا ـ

تبصرے