امریکی وزیر خارجہ کی ریاض میں سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

      نیوز ٹوڈے : سعودی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں امریکی وزیر خارجہ (مارکوروبیورو) سے سعودی عرب کے  ولی عہد (شہزادہ محمد بن سلمان) نے ملاقات کی ـ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر غو رو فکر کیا ـ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم تعلقات کو مستحکم بنانے اور مزید بڑھانے  کا جائزہ بھی لیا گیا ـ

   ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی غو رو فکر کی گئی ـ اور رو س ، یوکرین جنگ کو روکنے پر بھی بات چیت ہوئی ـ امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے غزہ میں ایسے انتظامات پر بات کی جو علاقے کی سلامتی میں مددگار ثابت ہوں ـ  

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+