امریکہ اور روس کی کسی ایسی ملاقات میں شرکت نہیں کروں گا جس میں یوکرین شامل نہ ہو ، زیلینسکی
- 18, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں یوکرین کو شامل نہ کیا گیا ہو ـ یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے اپنے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکہ اور روس کی بات چیت میں شریک نہیں ہوں گا ـ زیلینسکی نے کہا کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں یوکرین کی رضامندی نہ لی گئی ہو ۔
مشرق وسطٰی کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچنے پر یوکرینی صدر نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ہم صرف اور صرف ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سیکیورٹی کی ضمانتیں دی جائیں گی ـ ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین جنگ کو روکنے کیلیے روس کے صدر (پیوٹن) پر چین سے دباؤ ڈلوایا جائے ـ زیلینسکی نے کہا کہ بدھ کے دن پہلے سے طے شدہ سرکاری دورہ کروں گا ، لیکن اس دورے کا تعلق امریکہ، روس بات چیت سے نہیں ـ

تبصرے