امریکہ اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر متفق ہو گۓ
- 19, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ـ سعودی عرب کے دارالحکومتی شہر (ریاض) میں امریکہ اور روس کے اعلیٰ عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ (مارکورو بیو) کا کہنا ہے کہ روس کے وفد کے ساتھ اصولی باتوں پر اتفاق ہو گیا ہے ـ البتہ کئی نکات پر یورپی یونین کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پڑے گی ـ رو س کے وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف) نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیا ہے کہ نیٹو کا پھیلاؤ روس کیلیے خطرہ ہے ـ
البتہ دونوں ملکوں نے سفارتی مشنز کیلیے تمام رکاوٹیں ختم کرنے ، مفاہمتی لائحہ عمل کی تیاری ، امریکہ ، روس تعاون کی بحالی کی شرائط طے کرنے اور معاشی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ـ روس کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کی امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) سے ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ـ دوسری طرف یوکرین کے صدر ( ولادیمیر زیلینسکی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی رضا مندی کے بغیر جنگ ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ـ اس معاملے میں ترکیہ اور یورپ کو بھی شامل کیا جائے ـ

تبصرے