لبنان نے ایرانی پروازوں پر لگائی گئی پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
- 19, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : لبنان نے ایرانی پروازوں پر لگائی گئی پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران آنے اور جانے والی پروازوں پر شروع ہونے سے پہلے ہی بغیر کوئی وجہ بتاۓ غیر معینہ مدت تک پابندی لگا دی گئی ہے ـ
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لبنانی صدر (جوزف عون) نے وزارتی اجلاس کے دوران کیا ـ اس اجلاس میں وزیر اعظم ، وزیر دفاع ، وزیر خارجہ ، ، وزیر داخلہ اور وزراۓ ٹرانسپورٹ بھی شریک تھے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کئی مرتبہ الزام لگا چکا ہے کہ (لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ) بیروت کے ہوائی اڈے کو ایران سے ہتھیار لانے کیلیے استعمال کرتی ہے ، جس کے جواب میں لبنان کئی مرتبہ ان الزامات کی تردید بھی کر چکا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے