امریکی صدر نے ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا اشارہ دے دیا

      نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) نے روس کے صدر ( ولادیمیر پیوٹن)  کے ساتھ ملاقات کا اشارہ دےدیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے ہونے والی بات چیت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ  اچھی بات چیت ہوئی ہے ، اور مجھے مکمل بھروسہ ہے ـ امریکی صدرنے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یوکرین سے ساری فوج ہٹانا پڑے گی اگر یورپ یوکرین میں اپنے امن دستے رکھنا چاہتا ہے تو بے شک رکھے ـ ہم یوکرین میں فوج تو تعینات نہیں کر رہے ـ

      یوکرین بہت عرصہ پہلے ہی یہ معاملہ سلجھا سکتا تھا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اسی مہینے میری روس کے صدر کے ساتھ ملاقات ہو جائے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے 4 فیصد سے بھی کم لوگ ولادیمیر زیلینسکی کو پسند کرتے ہیں ـ یوکرین میں الیکشن کروانا روس کا مطالبہ نہیں بلکہ یوکرین میں انتخابات نہ ہونے پر کئی ملکوں کو تشویش ہے ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ بہت جلد ہی بڑی گاڑیاں اور الیکٹرانک چپس بنانے والی کمپنیوں  کی امریکہ میں واپسی کا اعلان کیا جاۓ گا ـ امریکہ میں کار پلانٹس بھی قائم کیے جائیں گے  جن پر 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+