ایران نے موٹر سائیکل پر دنیا کی سیر کرنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا

      نیوز ٹوڈے : ایران نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دنیا کی سیر کرنے والے برطانوی جوڑے کو  جاسوسی کے الزام میں  گرفتار کر لیا ـ ایران کی عدلیہ کی نیوز ایجنسی (میزان) کی دی گئی رپورٹ کے مطابق برطانوی جوڑے کو ایران کے مختلف حصوں میں گھوم پھر کر معلومات اکٹھی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ـ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر دی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ برطانوی جوڑا ایران میں سیاحوں کا بھیس بدل کر داخل ہوا اور  کئی صوبوں سے معلومات اکٹھی کیں ـ ایران کے حکام نے الزام لگایا ہے کہ اس برطانوی جوڑے کے مغربی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات ہیں اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ـ

     برطانیہ کے دفتر خارجہ کےمطابق اس جوڑے کی پہچان (کرگ اور لینڈ سے فورمین) کے ناموں سے ہوئی ہے ـ جن کی عمریں 50 اور 55 سال ہیں ـبرطانوی جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران جانے کیلیے دی گی وارننگز کو نظر انداز کر دیا تھا کیونکہ ان کا پروگرام موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے کا تھا ـ لینڈ سے کی فیس بک پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ دسمبر کے اخیر تک 13 ملکوں کا 12499 میل کا سفر طے کر چکے تھے ـ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں اور جوڑے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+