امریکی صدر مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے پر غورو فکر کرنے لگے
- 19, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر امریکی صدر پابندی لگا سکتے ہیں ـ (بین الاقوامی میڈیا ) کی رپورٹ کے مطابق امریکی اپوزیشن پارٹی کے ممبر (جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز) نے امریکی کانگریس میں "نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکر منیشن فا ر نان امیگریشن " نام کا یک بل جمع کرایا ہے ـ اس بل کی منظوری کے بعد امریکی صدر کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کیلیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مضبوط بنایا جا سکے گا ـ اس بل سے اس بات کی تصدیق بھی ہو جائے گی کہ امریکہ میں داخلے پر پابندی کانگرس کے مشورے اور مخصوص اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر لگائی جا سکے گی ـ
بل جمع کرانے والے اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر سفری پابندی تعصب اور اسلامو فوبیا پر مبنی اور امریکہ کی قومی تاریخ پر بدنما داغ تھا ـ جوڈی چو نے مزید کہا کہ اس عمل سے کئی مسلمان خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ـ جوڈی چو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر انتخابات کے دوران کیے گۓ اپنے وعدے کے مطابق ایک مرتبہ پھر سفری پابندیاں لگانے کا سوچ رہے ہیں ـ لیکن ہمارے اس جمع کراۓ گۓ بل کو دوبارہ متعارف کرانے سے آئندہ کسی بھی صدر کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکا جا سکے گا ـ

تبصرے