حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر آمادہ ہو گیا

      نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس)  نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پرمشروط آمادگی کا اظہار کر دیا ـ حماس نے فلسطین  میں مستقل طور پر جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے  سارے قیدیوں کو اکٹھے رہا کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہونے والا ہے ، اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی ایک اور ڈیل کرنے کیلیے تیار ہے ـ

   حماس کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے باقی تمام یرغمالیوں اور 8 لاشوں کو بھی اسرائیل کے حوالے کرنے کیلیے تیار ہے لیکن اس کیلیے ایک شرط ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے ،  اور صیہونی فوج مکمل طور پر غزہ کو خالی کر دے ـ حماس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل  کی جانب سے حماس کو غیر مسلح کرنے کے جاری کردہ بیانات ناقابل قبول ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+