یوکرین کو امریکہ کے ہاتھوں کسی صورت فروخت نہیں کروں گا ، زیلینسکی

          نیوز ٹوڈے : یوکرین کے صدر (زیلینسکی)  نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن) کی بنائی گئی غلط خبروں کی دنیا میں جی رہے ہیں ـ یوکرینی صدر نے امریکہ کے ساتھ قیمتی معدنیات کا پہلا معاہدہ کینسل کر دیا اور کہا کہ  وہ یوکرین کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کرنے کیلیے رضا مند نہیں ـ خصوصاً جب امریکہ کی نظریں یوکرین کی قیمتی معدنیات کا 50 فیصد حصہ لینے کا  طلبگار ہیں ، اور اس کے بدلے میں یوکرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی نہیں اٹھا رہا ـ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی امریکی مدد کے بدلے اس سے 500 ارب ڈالر کے قیمتی معدنیات کے ذخائر لے گا اور اس کیلیے اس کی ٹیم نے پچھلے ہفتے معاہدے کی ایک تجویز بھی پیش کر دی تھی ـ

     امریکی صدر نے روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد یوکرین جنگ کا سارا الزام یوکرین پر ہی لگا دیا ہے ـ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین ، روس کے ساتھ معاہدہ بھی کر سکتا تھا اسے جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی ـ اپنی رہائش گاہ "مار اے لاگو" میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح  کی ملاقات میں شامل نہ ہو سکنے پر یوکرین پریشان ہے ـ لیکن اس سے قبل  3 سال  بلکہ  اس سے بھی زیادہ وقت تھا  یوکرین کے پاس ، معاہدہ کرنے اور معاملہ حل کرنے کا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+