ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کا سارا ملبہ یوکرینی صدر پر ڈال دیا

        نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے روس یوکرین جنگ کا سارا ملبہ زیلینسکی پر ڈال دیا ـ سعودی عرب میں ہونے والے امریکہ ، روس مذاکرات کے بعد امریکی صدر (ٹرمپ)  نے یوکرین جنگ کا ذمہ دار (ولادیمیر زیلیسنکی) کو ٹھہرا دیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ وہ یہ معاملہ معاہدہ کرکے بھی حل کر سکتا تھا ـ امریکی صدر نے اپنی رہائش گاہ پر ہونےو الی صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکہ اور روس کی ملاقات میں  شامل نہ ہو سکنے کی وجہ سے پریشان ہے ـ لیکن اس سے پہلے یوکرین کے پاس 3 سال سے بھی زیادہ کا وقت تھا کہ وہ یہ معاملہ حل کرتا اور روس کے ساتھ معاہدہ کرتا ـ

    ریاض میں ہوئی امریکہ ، روس کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے اور میں یہ جنگ ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہوں روس بھی اس  جنگ کو ختم کرنے کا خواہش مند ہے ـ ایک دن قبل ہی سعودی عرب کے شہر "ریاض" میں ہونے والی امریکہ اور روس کی اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ـ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ 4 نکات پر اتفاق ہوا البتہ کئی معاملات میں یورپی یونین کو بھی شامل کرنا پڑے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+