بھارت میں 7 ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا کر عدالت نے تاریخی فیصلہ کیا

         نیوز ٹوڈے : بھارتی شہر کولکتہ کی عدالت نے 7 مہینے کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو سزاۓ موت سنا دی ـ اس درندے نے فٹ پاتھ پر رہنے والے ایک خاندان کی 7 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا تھا ـ  "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا لیکن ابھی تک معصوم بچی کی حالت خراب ہے ـ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے  دسمبر 2024  کو (راجیو گھوش) نامی درندہ صفت آدمی کو گرفتار  کر لیا ـ

    کیس کی حساسیت کی وجہ سے اس کیس کو تیزی کے ساتھ خصوصی عدالت میں چلایا گیا ـ اور 26 دنوں کے اندر اندر عدالت نے چارج شیٹ بھی پیش کر دی ـ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ، ڈی این اے رپورٹ اور دوسرے کئی  ثبوت پیش کردیے ـ جس کے بعد ملزم کے پاس اعتراف جرم کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ـ ٹھوس ثبوتوں اور اعتراف جرم کے بعد عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ جرمانہ اور سزاۓ موت کی سزا سنا دی ـ متاثرہ بچی تاحال کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+