آئی ایم ایف کی وجہ سے ہماری حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات پورے نہیں کر پا رہی

       نیوز  ٹوڈے :  وزیر اعظم پاکستان ( شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ ) کا وفاقی سرکاری ملازمین کی مسائل کے حل کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ "عالمی مالیاتی ادارے" کی وجہ سے ہماری حکومت کو  وفاقی ملازمین کے تمام مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ـ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلیے بنائی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلا س بلایا گیا ـ اس اجلاز میں گرینڈ الاؤنس کے عہدیداروں ، سرکاری ملازمین ، وزارت خزانہ ، طارق فضل چوہدری اور اسلام آباد پولیس نے بھی شرکت کی ـ اجلاس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات  کمیٹی کے سامنے پیش کیے گۓ ـ

     اور وزیر اعطم شہباز شریف نے بھی سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خصوصی ہدایت کی ہے ـ اور جائزہ کمیٹی بھی وفاقی معزور سرکاری ملازمین کیلیے مختص کیے گۓ الاؤنس کو بڑھانے کی سفارش کرے گی ـ  وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ وفاقی سرکاری اساتذہ کے موجودہ کٹنے والے ٹیکس میں بھی ریلیف دینے کی سفارش کرے گی اور تنخواہوں میں فرق کو ختم کرنے کیلیے بھی ایک ضمنی کمیٹی مصروف عمل ہے ـ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی کام جاری ہے ـ اور مسائل کو حل کرنے کیلیے قابل عمل تجاویز پر فوی عمل کیا جا رہا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+