حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرتے وقت امریکی ساختہ بم بھی اسٹیج پر رکھ دیے
- 21, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرتے وقت حماس نے امریکی ساختہ بم اسٹیج پر کیوں رکھے ہوے تھے ؟ عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق آج اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیے جاتے وقت منعقد کی گئی تقریب میں اسٹیج کے اوپر لاشوں کے ساتھ فضا سے زمین پر مار کرنے والے امریکی ساختہ بم بھی رکھے ہوۓ تھے ـ اور حماس نے ان بموں پر ایک تحریر بھی درج کی ہوئی تھی ـ کہ یہ اسرائیلی یرغمالی ، امریکہ کے بموں سے ہلاک ہوۓ ہیں ـ حماس بار بار اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں اسرائیلی قیدیوں کے مارے جانے کا اعلان کرتا رہا ـ غزہ میں موجود مغربی میڈیا پر بھی صیہونی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں امریکی ساختہ (جی یو 39 ) بموں کے استعمال کیے جانے کا اعلان کیا جاتا رہا ۔
پچھلے سال مئی کے مہینے میں امریکی نیوز پیپر "دی نیو یارک ٹائمز" نے بھی انکاشاف کیا تھا کہ صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے (رفع) میں بے گھرفلسطینیوں پر امریکہ کے جی یو 39 بم برساۓ ـ جس سے کیمپوں میں آگ لگ گئی اور 40 فلسطینی شہید اور 249 زخمی ہو گۓ تھے ـ امریکی خبروں کے چینل "سی این این" کی جانب سے بھی پچھلے سال ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے (خان یونس) میں ایک سکول پر امریکہ کے تیار کردہ جی یو 39 بموں سے حملہ کیا جس سے 27 افراد ہلاک ہو گۓ ـ اسی لیے آج اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرتے ہوۓ لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے اور ساتھ میں بینرز بھی آویزاں کیے گۓ جن پر درج تھا کہ 'یہ یرغمالی غزہ پر صیہونی حملوں میں امریکی بموں کے استعمال سے ہلاک ہوۓ ہیں' ـ

تبصرے