امریکی صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو مزاحیہ ادکار قرار دے دیا

      نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)  نے یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کو مزاحیہ ادکار کا لقب دے دیا ـ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھے گۓ اپنے تازہ پیغام میں کہا کہ ' یوکرینی صدر زیلینسکی ایک ایسے مزاحیہ اداکار تھے جو اپنے شعبے میں بھی  معمولی سی کامیابی حاصل نہ کر سکے ـ لیکن اس نے ایک ایسی جنگ جو کہ وہ   کسی صورت میں بھی جیت نہیں سکتا ، کیلیے امریکہ کو ورغلایا اور ساڑھے 3 سو ارب ڈالر اس جنگ میں جھونکنے پر تیار کر لیا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی ـ اس جنگ کو امریکہ اور ٹرمپ کے علاوہ کوئی ختم نہیں کر سکتا ' ـ ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں امریکہ نے یورپ سے دو سو ارب زیادہ رقم خرچ کی ہے جو کہ واپس نہیں آنے والی ـ امریکی صدر  نے لکھا کہ ہر وقت سوۓ رہنے والے جوبائیڈن نے یورپ  کے ساتھ برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ـ

   یہ جنگ تو امریکہ سے زیادہ یورپ کیلیے اہم تھی امریکہ اور روس کے درمیان تو ایک پیارا سا سمندر موجود ہے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیلینسکی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو جو امداد دی اس میں سے آدھی غائب ہو گئی ـ زیلینسکی یوکرین میں انتخابات اس لیے نہیں کرا رہے کیونکہ یوکرین کی بہت کم تعداد ان کو پسند کرتی ہے ـ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے صدر صرف ایک کام جانتے تھے اور وہ یہ کہ جوبائیڈن کو بانسری کی طرح بجانا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اب زیلینسکی کو تیزی کے ساتھ کام کرنا ہوگا ورنہ یوکرین نہیں بچے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+