امریکہ سے بے دخل 100 سے زائد تارکین وطن کو پانامہ جیل سے دارئین جنگل منتقل کر دیا گیا

        نیوز ٹوڈے : امریکہ سے 100 سے زیادہ تارکین وطن کو ( پانامہ سٹی ہوٹل سے دارئین جنگل کے شیلٹر ہوم) میں شفٹ کر دیا گیا ـ "بین  الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھاتے ہی امریکہ سے 7 ہزار 300 تارکین وطن کو امریکہ سے نکالا جا چکا ہے ـ  امریکی جیلوں میں قید مختلف وارداتوں میں ملوث تارکین وطن کی ایک کھیپ کو (گوانتانا موبے) بھی بھیجا جا چکا ہے ـ

     جبکہ 299 تارکین وطن کو پانامہ جیل منتقل کیا گیا ـ ان  قیدیوں میں پاکستان ، چین ، بھارت اور افغانستان کے تارکین وطن شامل ہیں ـ پانامہ حکام کے مطابق ان قیدیوں میں سے 13 افراد واپس ان کے ملک بھیج دیے گۓ ہیں ـ  پانامہ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ باقی قیدیوں کو بھی ان کے ممالک میں واپس بھیجنے کیلیے اقدامات کر رہا ہے ـ اس سے پہلے  250 بھارتیوں کو بھی امریکہ سے بے دخل کیا گیا جو مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے اپنے ملک واپس پہنچ گۓ ـ کولمبیا اور پانامہ کے درمیان واقع (دارئین جنگل) کا علاقہ لاقانونیت کی وجہ سے خطرناک سمجھا جاتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+