امریکی ریاست (ایریزونا) میں اڑان بھرتے ہی دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گۓ ـ

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (ایریزونا میں مرانا ریجنل ایئرپورٹ) پر د ومسافر طیارے آپس میں ٹکرانے سے ایک طیارہ زمین بوس ہو گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا"  کی رپورٹ کے مطابق سنگل انجن والے 2 چھوٹے مسافر طیارے  " سیسنا 12 ایس اور لانکیر ایم کے  30  " رن وے سے فضا میں بلند ہوتے ہی آپس میں ٹکرا گۓ ـ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے طیارہ زمین بوس ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت زمین پر اتر آیا ـ

   حادثے میں تباہ پونے والے چھوٹے طیارے کے دونوں پائلٹس ہلاک ہو گۓ ـ حادثے کے فوری بعد رن وے کو  بند کر دیا گیا البتہ ایوی ایشن حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہو جانے کے بعد ایئر ہورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ـ 29 جنوری کو بھی واشنگٹن ایئر پورٹ پر بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے ٹکرانے سے 67 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ امریکہ میں چھوٹے طیاروں کے حادثات کے واقعات عام  ہیں کیونکہ ان پر سخت قوانین لاگو نہیں کیے جاتے ـ جبکہ ان طیاروں کو بھی باقاعدہ معائنے اور مرمت کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی جانی چاہیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+