آذر بائیجان نے( بی بی سی) نیوز پر پابندی لگا دی

     نیوز ٹوڈے : آذر بائیجان کی حکومت نے برطانیہ کی نیوز ایجنسی ( بی بی سی ) کو اپنے ملک میں کام کرنے سے روک دیا البتہ ایک صحافی کو ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ـ "بین الاقوامی میڈیا رائٹرز" کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کی وزارت خارجہ نے برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی ) نیوز کی مقامی نشریات پر پابندی لگا دی ـ لیکن اس فیصلے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ـ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ " باکو انٹر نیشنل " میڈیا کے ساتھ تمام فیصلوں اور تعلقات میں  برابر تعاون کے اصول کو مد نظر رکھتا ہے ـ

   بی بی سی نیوز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے زبانی کلامی جاری کردہ حکم کے بعد نشریات بند کرنے کیلیے ہچکچاہٹ کا شکار تھے ، لیکن ہمیں آذر بائیجان کے اس رویے پر سخت افسوس ہوا ہے ـ کیونکہ اس طرح ہم آذر بائیجان کی خبریں بیرون ملک اپنے ناظرین کو نہیں دکھا پائیں گے ـ آذر بائیجان میں بی بی سی نے4 199 سے کام شروع کیا تھا اور ایک ہی ہفتے میں اس کے دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی تھی ـ صحافیوں کی عالمی تنظیم "رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز"  کا کہنا ہے کہ " آذر بائیجان میں جاری سالوں میں صحافیوں کے ساتھ سختی کی جا رہی ہے اور اس وقت  21 صحافی قید میں ہیں " ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+