حماس نے غمالیوں کی رہائی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا

    نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے رہنماؤں نے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ـ " بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار (باسم نعیم)  کا اتوار کے دن کہنا تھا کہ اس وقت تک  ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مزید اقدامات کیلیے مذاکرات نہیں کریں گے جب تک جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی یرغمالیوں کو اسرائیل رہا نہیں کر دیتا ـ حماس نے ہفتے کے دن جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل کے  قیدیوں کو رہا کر دیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا ـ لیکن (نیتن یاہو) نے ان یرغمالیوں کی رہائی کو کینسل کر دیا ـ

       اتوار کے دن اسرائیل نے ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو کینسل کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوۓ کہا کہ جب تک حماس ہماری شرائط پوری نہیں کرے گی  تب تک ان فلسطینی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاۓ گا ـ بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ حماس کی جانب سے  اسرائیلی قیدیوں کی عزت نفس کو مجروح کیے جانے والی تقریبات کا انعقاد کرنے اور ان کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیے جانے کی وجہ سے کیا گیا ـ حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ثالثوں کے ذریعے کسی بھی قسم کے مذاکرات اس وقت تک نہیں کیے جائیں گے جب تک ہمارے 620 یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+