امریکی عوام نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیا
- 24, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مخالفت کر دی ـ " بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز" کے مطابق حال ہی میں کیے گۓ سروے میں امریکی عوام سے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی غزہ سے جبری بے دخلی کے امریکی صدر کے منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا ـ سروے میں شامل ڈیمو کریٹ پارٹی کے حمایتیوں میں سے 88 فیصد نے امریکی صدر کے اس فیصلے کی مخالفت اور 9 فیصد نے اس کی حمایت کی جبکہ ریپبلکن پارٹی کے حمایتیوں میں سے 46 فیصد نے ٹرمپ کے اس منصوبے کی مخالفت کی اور 50 فیصد نے حمایت کی ـ سروے میں شامل امریکی افراد کی مجموعی تعداد میں سے 68 فیصد نے امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے اس فیصلے کو غلط کہا جبکہ صرف 25 فیصد نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو صحیح مانا ـ
وسیم حسن

تبصرے