حزب اللہ سربراہوں کی نماز جنازہ کے اجتماع پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی پرواز

 

     نیوز ٹوڈے : لبنان میں  حزب اللہ کے شہید سربراہوں کی نماز جنازہ کے موقع پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی انتہائی کم بلندی پر پرواز ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ کے اجتماع کے اوپر اسرئیلی جنگی طیاروں کی پرواز پر لبنان کی عوام نے امریکہ اور اسرائیل کے  خلاف نعرے بازی کی ـ اسرائیل کی اس حرکت کے بعد اسرائیل کارٹز  نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ شہید حزب اللہ رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تقریب کے اوپر اسرائیلی جنگی طیاروں کی پرواز کا مطلب واضح پیغام دینا تھا تاکہ جو بھی اسرائیل کے خلاف کھڑا ہوگا وہ کھڑا رہنے کے قابل نہیں رہے گا ـ

    اتوار کے دن 23 فروری کو لبنان کے دارلحکومت بیروت کے اسپورٹس سٹیڈیم میں حزب اللہ کے شہید ہونے والے  سربراہوں (حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین)  کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوۓ ـ ایران کے وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی  شہید حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ـ  لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ) کو 27 ستمبر 202 کے دن اسرائیلی حملے میں شہید ہو جانے کے بعد امانت کے طور پر دفن کر دیا گیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+