زیلینسکی نے یوکرین میں امن کے قیام اور نیٹو میں شمولیت کیلیےاپنا صدارتی عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی
- 24, فروری , 2025
نیوز ٹوڈے : یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے یوکرین میں امن کے قیام کیلیے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کر دی ـ زیلینسکی نے ملک میں امن کے اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کیلیے اپنی کرسی کی قربانی دینے کی پیش کش کی ہے ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کیف میں پریس کانفرنس کے دوران امیکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی انتظامیہ کے ساتھ مخالفت کی وجہ سے یہ پیش کش کی ہے ـ دوسری طرف روس نے نۓ سال کے آغاز پر یوکرین پر بہت بڑا حملہ کر دیا ـ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے اور مجھ سے میری صدارت چھیننے کے خواہشمند ہو تو میں یہ قربانی دینے کیلیے تیار ہوں ـ
زیلینسکی نے کہا کہ اگر میرے صدارتی عہدہ چھوڑنے سے یوکرین کو نیٹو میں شمولیت مل سکتی ہے تو میں اس کیلیے تیار ہوں ـ یوکرینی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ امریکہ کے صدر ثالثی کی بجاۓ یوکرین کی مدد کرتے بلکہ ٹرمپ نے الٹا یوکرین پر تنقید شروع کر دی ہے ـ یوکرین کے صدر نے میڈیا سے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ روسی صدر سے پہلے ٹرمپ سے ملاقات کروں ـ دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ روس اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیمیں جاری ہفتے میں ملاقات کی تیاریاں کر رہی ہیں ـ تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع پر بات چیت کی جا سکے ـ

تبصرے